ساہیوال ( یو پی اے) ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس ساہیوال ڈاکٹر ملک احمر ذوالفقار نے کہا ہے کہ سمسٹر بہار 2026 میں پیش کیے گئے میٹرک، انٹرمیڈیٹ، بی ایس، ٹیچر ٹریننگ پروگرامز، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز، اور ڈپلومہ سرٹیفکیٹ کورسز کے نئے اور جاری طلبہ کے داخلوں انرولمنٹ کی تاریخ میں (لیٹ فیس) چارجز کے ساتھ 10 مارچ 2026 تک توسیع کردی ہے۔
جبکہ ایم فل، پی ایچ ڈی پروگرام کے جاری کی انرولمنٹ کی آخری تاریخ بھی 10 مارچ 2026 (لیٹ فیس) چارجز کے ساتھ مقرر کی گئی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ مطلوبہ پروگرام کے نئے داخلوں کی اہلیت اور دیگر معلومات کے لیے پراسپیکٹس ملاحظہ کریں جو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر میسر ہے مزید معلومات و رہنمائی کے لیے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس ساہیوال کے (ای میل)rd_sahiwal@aiou.edu.pk رابطہ انکوائری نمبر 0409330456/57 یا واٹس ایپ نمبر 03134281802 پر بذریعہ میسیج لے سکتے ہیں
0

