0

ڈی پی او ساہیوال کا رات گئے تاجر برادری کے ہمراہ شہر کا دورہ

ساہیوال ( یو پی اے ) ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے رات گئے تاجر برادری کے ہمراہ شہر کے مصروف بازاروں کا تفصیلی وزٹ کیا

رمضان و عید شاپنگ کے دوران شہریوں خصوصاً خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے خصوصی اسکارٹ ٹیمیں تعینات کر دی گئیں، تاکہ کسی بھی قسم کی بدتمیزی، چھیڑ چھاڑ یا ہراسانی کے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے بازاروں میں تاجر کمیونٹی کے تحفظات سنے گئے اور انہیں فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی

ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے سیکیورٹی انتظامات، پیٹرولنگ، تعینات موبائل ٹیموں اور ٹریفک کی روانی کے معاملات کا بھی موقع پر جائزہ لیا جبکہ شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پلان مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں