ساہیوال(یو پی اے)ڈسٹرکٹ بار اسوسی ایشن کے وکلا نے ڈسٹرکٹ بار کے صدر ملک سعید سگلا اور ڈسٹرکٹ بار کہ جنرل سیکرٹری طارق کمیانہ کی قیادت میں امریکہ اور اسرائیل کی جاہریت کے خلاف ریلی نکالی گئی، ڈسٹرکٹ بار روم سے شروع ہوئی اور ڈسٹرکٹ بار کمپلیکس میں ا کر ختم ہو گئی ریلی کے شرکا نے امریکہ اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی
مسلم ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف بھرپور انداز میں ایران کا ساتھ دیں تاکہ مسلمان ممالک کو ان کے مظالم سے بچایا جا سکے اس سے قبل ڈسٹرکٹ بار روم میں ایک اجلاس ہوا جس میں شہداء کے اصال ثواب کے لیے دعا کی گئی ان کے لیے قران خوانی کی گئی اس موقع پر امام بارگاہ قصر بتول کے خطیب حسن معصومی بھی موجود تھے
اجلاس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شہداء کے لیے مغفرت کی دعا کرائی اور کہا کہ ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا امریکہ اور اسرائیل بہت جلد اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے اور ان کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی

