ساہیوال(یو پی اے) ساہیوال کے نواحی گاؤں دادڑا بالا ہڑپہ میں دو نو عمر بچوں کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں ایک 13 سالہ بچے نے چھری سے وار کر کے اپنے دوسرے مخالف سائم کو چھری کے وار سے شدید زخمی کر دیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق دو نو عمر لڑکے گلی میں کھیل رہے تھے کہ آپس میں ان کا جھگڑا ہو گیا جس پر ایک لڑکے نے چھری نکال لی اور 14 سالہ صائم کی پیٹھ میں گھونپ دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہسپتال میں ڈاکٹرز نے فوراً اپریشن کر کے زخمی لڑکے کی جان بچا لی جس کے بعد زخمی لڑکے کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے

