0

کمشنر ساہیوال ڈویژن سے پاکستان کے مایہ ناز اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی ملاقات

ساہیوال( یو پی اے) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل سے پاکستان کے مایہ ناز اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ملاقات کی، جس میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو میسر سہولیات کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس 2024 میں تاریخی کامیابی کو سراہا اور اسے نوجوان ایتھلیٹس کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا گفتگو کے دوران ڈویژن بھر میں کھیلوں کے میدانوں کی حالت زار بہتر بنانے اور کھلاڑیوں کو جدید تربیتی سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا

ارشد ندیم نے اس موقع پر کھیلوں کی سرپرستی کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں مزید بین الاقوامی اعزازات جیتنے کے عزم کا اعادہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں