ساہیوال ( یو پی اے) مریم نواز ہیلتھ سینٹر میں کٹا داخل، سیکیورٹی پر تشویش ساہیوال کمیر سٹی میں قائم مریم نواز ہیلتھ سینٹر میں مویشیوں کی آزادانہ آمدورفت ایک بار پھر انتظامی غفلت پر سوالات کھڑے کر رہی ہے ایک کٹا اچانک دندناتا ہوا ہیلتھ سینٹر کی عمارت کے اندر داخل ہو گیا، جس سے عملے اور وہاں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا
ذرائع کے مطابق عملے نے فوری طور پر جانور کو قابو میں کر لیا، بصورت دیگر کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کا خدشہ موجود تھا یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایک جانور کے باعث عمارت کے جنوبی حصے میں نصب قیمتی شیشے کا دروازہ ٹوٹ چکا ہے، جس پر متعلقہ حکام کی جانب سے مقامی عملے کی سرزنش کی گئی تھی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع فوری طور پر اعلیٰ حکام اور تھانہ کمیر کو دے دی گئی ہے
تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جا سکیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہیلتھ سینٹر کی چار دیواری اور داخلی راستوں کی سیکیورٹی فوری طور پر بہتر بنائی جائے تاکہ اس اہم طبی مرکز کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے

