ساہیوال ( یو پی اے) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے اگلے مالی سال 27-2026 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے بورڈ آف ریونیو کی 13 نئی سکیموں کی منظوری دے دی جن پر لاگت کا ابتدائی تخمینہ ایک ارب روپے سے زائد ہے ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر نے سکیموں کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ ان منصوبوں میں عوام کی سہولت کے لیے ڈپٹی کمشنر ساہیوال اور اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال کے دفاتر میں فسیلیٹیشن مراکز کی تعمیر اور ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اینڈ فنانس کے دفتر کی از سر نو تعمیر بھی شامل ہے۔
اس کے علاوہ گریڈ 1 سے 15 تک کے سرکاری ملازمین کی 14 رہائش گاہوں کی تعمیر بھی اگلے مالی سال کے منصوبوں میں شامل کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ شفیق احمد ڈوگر نے مزید بتایا کہ ضلع اوکاڑہ کے تینوں اسسٹنٹ کمشنرز کی رہائش گاہوں کی بہتری اور سول آفیسر ریسٹ ہاؤس کی توسیع، ضلع پاک پتن میں اے ڈی سی آر اور اسسٹنٹ کمشنر کے دفاتر کی بہتری، اے سی آفس عارف والا کی تعمیر، تحصیل آفس پاک پتن کی تعمیر اور ڈی سی آفس پاک پتن میں پارکنگ سٹینڈ کی تعمیر بھی صوبائی حکومت کو بھجوائے گئے منصوبوں میں شامل ہے

