ساہیوال ( یو پی اے) ساہیوال کے نواحی گاؤں 12/39 ایل میں ایک گھر میں افطاری کے وقت گیس لیکج کی وجہ سے دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق ایک شخص محمد سلیم کی بہو آمنہ افطاری کے لیے جب چلہے کو جلایا تو اس وقت گیس لیک ہو رہی تھی جیسے استعمال کے لئے ماچس جلائی تو ایک دم آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے آمنہ اور محمد سلیم جھلس کر شدید زخمی ہو گئے دونوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے

