ساہیوال (یو پی اے) یونیورسٹی آف ساہیوال کا سنڈیکیٹ اجلاس صدارت صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن رانا سکندر حیات نے کی سینڈیکیٹ نے یونیورسٹی کے 26 اساتذہ اور 5 ایڈمنسٹریٹو افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی کی منظوری دے دی ترقی پانے والے اساتذہ و افسران کا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر سے اظہار تشکر
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر سے ایسوسی ایٹ پروفیسر ترقی حاصل کرنے والے اساتذہ میں اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر رانا عدیل فاروق، ڈاکٹر محمد ایوب اور ڈاکٹر محمد عبداللہ، سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کی ڈاکٹر سائرہ عرفان، ڈاکٹر وسیم طفیل اور ڈاکٹر کاشفہ یاسمین، انگلش ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر ابرار حسین قریشی، ڈاکٹر شبیر احمد اور ڈاکٹر مشتاق احمد، بزنس ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی ڈاکٹر شاہیرہ امین اور ڈاکٹر محمد حسنین، فزکس ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر حافظ طارق مسعود، ڈاکٹر محمد رفیق اور ڈاکٹر آصف نواز اور کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر اکرام احمد شامل ہیں
سنڈیکیٹ نے سید اصغر علی شاہ کو ایڈیشنل رجسٹرار جبکہ مبشر سعید اور اسحاق خان کو ایڈیشنل کنٹرولر کے عہدوں پر بھی ترقی کی منظوری دی علاوہ ازیں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عائزہ شوکت، ڈاکٹر تنویر اختر، ڈاکٹر عمارہ سلیم، ڈاکٹر عاطف علی گل، ڈاکٹر طارق جاوید، ڈاکٹر ہاجرہ رحمان، ڈاکٹر عدنان ایوب، ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈاکٹر سہیل شہزاد، ڈاکٹر لبنیٰ رؤف اور ڈاکٹر عاصم شہزاد کو ایسوسی ایٹ پروفیسر اور صفدر شاہ اور زبیدہ خانم کو اسسٹنٹ رجسٹرار اور اسسٹنٹ ٹرئیرر کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر نے تمام ترقی پانے والے اساتذہ اور ایڈمنسٹریٹو افسران کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

