ساہیوال ( یو پی اے) ریسکیو 1122 ساہیوال کوفروری 2026 کے دوران23232کالز موصول ہوئیں جن میں سے7246ایمرجنسی کالز تھیں جبکہ11811غیر متعلقہ کالز تھیں جن میں ریسکیو 1122 ساہیوال نے سٹینڈرڈ رسپانس ٹائم کے اندر 7334 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا ریسکیو 1122 ساہیوال نے جن 7246 ایمرجنسی کالز پر رسپانڈ کیا
ان میں روڈ ایکسیڈینٹ1060، میڈیکل ایمرجنسیز5471، آگ لگنے کے واقعات43، کرائم کال109، ڈوبنے کے واقعات02اور561 متفرق واقعات شامل ہیں. 182لوگ جاں بحق ہوئے جبکہ4098 لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی موٹر بائیک ایمبولینس سروس کے ذریعے ریسکیو 1122 ساہیوال نے ماہ فروری میں 4465ایمرجنسی پر بروقت رسپانس کیا3468مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جن میں سے 1083مریضوں کو ایمبولینس کے ذریعے نزدیکی ہسپتال شفٹ کیا گیا
ریسکیو 1122 ساہیوال نے پیشنٹ ٹرانسفر اور ریفرل سروس کے تحتفروری کے مہینہ میں 206 مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال شفٹ کیا جن میں سے 53کو لاہور اور153کو ڈویژن ساہیوال کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 ساہیوال لوگوں کی خدمت کے لیے دن رات سر گرم عمل ہے تمام ریسکیورز پورے جذبہ حُب الوطنی سے اپنی اپنی ڈیوٹی الرٹ ہو کر کریں اور ایمرجنسی کی صورت میں کم سے کم رسپانس ٹائم میں سیفٹی کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچنے کی کوشش کریں

