0

آر پی اوساہیوال کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا باقاعدہ انعقاد

ساہیوال ( یو پی اے) ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محمد ایاز سلیم کی جانب سے آر پی او آفس ساہیوال میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا باقاعدہ انعقاد کیا جا رہا ہے کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل کو براہِ راست سن کر انہیں فوری اور مؤثر ریلیف فراہم کرنا اور انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانا ہے کھلی کچہری کے دوران ساہیوال ریجن سے آنے والے سائلین نے اپنی شکایات اور درخواستیں پیش کیں،

جنہیں آر پی او محمد ایاز سلیم نے فرداً فرداً سنا اس موقع پر متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری ہدایات اور احکامات جاری کیے گئے تاکہ شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے آر پی او محمد ایاز سلیم نے اس موقع پر کہا کہ پولیس کا بنیادی فرض عوام کے جان و مال کا تحفظ اور ان کے مسائل کا فوری ازالہ ہے انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، شائستگی اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل اختیار کیا جائے اور ہر شکایت پر بلا تاخیر مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہری کا سلسلہ شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی اور پولیس و عوام کے درمیان اعتماد کو مضبوط بنانے کے لیے جاری رکھا جائے گا

آر پی او نے واضح کیا کہ عوامی شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ دار افسران سے باقاعدہ فالو اپ بھی لیا جائے گا تاکہ ہر درخواست کو میرٹ پر نمٹایا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں