0

ساہیوال، خاتون سمیت چھ ملزمان نے دن دیہاڑے 16 سالہ لڑکی ثانیہ کو کار میں اغواء

ساہیوال ( یو پی اے) ساہیوال چک 99/9L، تھانہ ڈیرہ رحیم میں خاتون سمیت چھ ملزمان نے دن دیہاڑے سلائی کڑھائی کا کام سیکھنے کے لئے جانے والی 16 سالہ نوجوان لڑکی ثانیہ کو کار میں اغواء کر کے نامعلوم جگہ پر لے گئے پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم نے اغواء شدہ لڑکی کے والد فاروق احمد ولد غلام محمد سکنہ 99/9L ساہیوال کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی

فصیلات کے مطابق دن 10:30 بجے ثانیہ اپنے چاچا مجاہد اقبال کے گھر سلائی کڑھائی کا کام سیکھنے جا ری تھی کہ راستے میں گھاٹ لگائے ملزمان عرفان، رمضان، عدنان، رضیہ بی بی،شبو، اور خادم جو اسی گاؤں کے رہائشی ہیں آئے اور اس کی 16 سالہ بیٹی ثانیہ بی بی کو زبردستی سفید کلر کی کار میں اغواء کر کے نامعلوم جگہ پر لے گئے اس وقوعہ کو دو افراد رمضان اور شہزاد نے بچشم دیکھ کر لڑکی کے والد فاروق کو آگاہ کیا تھانہ ڈیرہ رحیم پولیس نے مقدمہ نمبر 202/26 بجرم دفعہ 365 B تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے

جبکہ لڑکی کے والد فاروق نے درخواست میں کہا کہ بیٹی کو ملزموں سے فوری بازیاب کروایا جائے اور ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں