0

لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس رمضان المبارک میں غیر معینہ مدت تک ملتوی

ساہیوال ( یو پی اے) چیف کمرشل آفیسر ریلوے نے احکامات جاری کرتے ہوئے لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس (نائٹ کوچ) اپ اینڈ ڈوان ٹرین کو رمضان المبارک میں غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا

تفصیلات کے مطابق مسافروں کی تعداد نہایت کم ہونے کی وجہ سے 15 اپ / 16 ڈاؤن کو مورخہ 07-03-2026 کو معطل کر دیا گیا ہے مسافروں کی سہولت اور ایڈجسٹمنٹ کے لیے 33 اپ / 34 ڈاؤن کو 15 اپ / 16 ڈاؤن کے وقت اور روٹ کے مطابق چلایا جائے گا

تاکہ مسافروں کو بروقت اور جلدازجلد منزل مقصود پر پہنچایا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں