ساہیوال ( یو پی اے) ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال سمیع اللہ فاروق کا یوم شہادت حضرت علیؓ کے مرکزی جلوس روٹ کا دورہ مرکزی امام بارگاہ قصرِ بتول اور جلوس روٹ پر سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ، فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال سمیع اللہ فاروق کے ہمراہ یومِ شہادت حضرت علیؓ کے سلسلہ میں مرکزی امام بارگاہ قصرِ بتول اور جلوس کے روٹ کا تفصیلی معائنہ کیا
اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی انتظامات، داخلی و خارجی راستوں، واک تھرو گیٹس، سی سی ٹی وی کیمروں اور پولیس نفری کی تعیناتی کا جائزہ لیا۔ڈی پی او ساہیوال نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر جلوس اور مجالس کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور جلوس روٹ پر سخت چیکنگ اور موثر ناکہ بندی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جلوس کے روٹ پر موجود عمارتوں کی مکمل سویپنگ، داخلی راستوں کی مانیٹرنگ اور شرکاء کی جامع چیکنگ کو یقینی بنایا جائے جبکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان موثر کوآرڈینیشن برقرار رکھا جائے
ڈی پی او ساہیوال نے کہا کہ ساہیوال پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور مذہبی اجتماعات کے پرامن انعقاد کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی

