ساہیوال( یو پی اے) محکمہ بلدیات پنجاب نے بلدیاتی اداروں کی نئی حلقہ بندیوں میں اوکاڑہ اور پاک پتن کو بھی میونسپل کارپوریشن کا درجہ دے دیا ہے اس طرح ڈویژن کے تینوں ضلعی ہیڈ کوارٹرز نئے بلدیاتی سیٹ اپ میں میونسپل کارپوریشن ہونگے یہ بات ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق وڑائچ نے تفصیلات دیتے ہوئے بتائی انہوں نے بتایا کہ نئے بلدیاتی ایکٹ سے پہلے میونسپل کمیٹی اوکاڑہ کی حدود میں آبادی 4 لاکھ نفوس پر مشتمل تھی جو اب بڑھ کر 5 لاکھ 47 ہزار ہو جائے گی۔
اوکاڑہ میونسپل کارپوریشن میں درج ذیل نواحی چکوک نمبر053/2L، 054/2L، 039/3R، 033/2R، 052/2L، 049/2L، 055/2L، 051/2L، 036-37/2RA، 038/2RA، 032/2R، 003/4L، 034/2R، 035/2RA، 031/2R، 056/2L، 049A/2Lاور 057/2Lشامل کئے گئے ہیں شامل کیے گئے ہیں جس سے کارپوریشن میں یونین کونسلز کی تعداد بھی 25 ہو جائے گی۔ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق وڑائچ نے مزید بتایا کہ اسی طرح میونسپل کمیٹی پاک پتن کو بھی کارپوریشن کا درجہ دے دیا گیا ہے اور میونسپل کارپوریشن پاک پتن میں ملحقہ آبادیوں ملک پور، چک37/SP، رکھ پاکپتن، 19/SP، بہرام پور، 20/SP، محمد پور جاگیر(مہندی) اور کمبا ہرسائی کی شمولیت کے بعد پاک پتن کی آبادی دو لاکھ 68 ہزار اور یونین کونسلز ک…

