ساہیوال (یو پی اے) سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیوز، جس میں تھانہ کمیر کے علاقے میں ایک غریب شہری کو بازار میں اور بعد ازاں ملزمان نے اپنے ڈیرہ پر تشدد کا نشانہ بنایا ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری کیا۔
ڈی پی او ساہیوال کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ کمیر شکیل احمد نے ہمراہ ٹیم فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ شہری محمد یوسف ولد خادم حسین قوم مسلم شیخ سکنہ محلہ اسلام پورہ کمیر پر تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے شہری کوبازیاب کر لیا اور مرکزی ملزم رانا عدیل کو گرفتار کر لیا۔
جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ اور شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

