0

ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب ساہیوال یونیورسٹی شعبہ کمپیوٹر سائنس کے چیئرمین مقرر

ساہیوال ( یو پی اے) وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساہیوال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر نے یونیورسٹی آف ساہیوال ایکٹ 2015 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب کو شعبہ کمپیوٹر سائنس کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا ہے

ڈاکٹر محمد ایوب نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے اور وہ شعبے کے تعلیمی و انتظامی امور کی نگرانی کریں گے یہ نشست سینڈیکیٹ کے اس فیصلے کے بعد خالی ہوئی تھی جس کے تحت شعبہ کمپیوٹر سائنس کے چیئرمین ڈاکٹر شفیق حسین کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا تھا

وائس چانسلر نے ڈاکٹر محمد ایوب کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، تدریسی تجربے اور علمی خدمات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یہ اضافی ذمہ داری سونپی ہے یونیورسٹی میں طلبہ، اساتذہ اور سٹاف نے ڈاکٹر محمد ایوب کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے، اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کی نگرانی میں شعبہ کمپیوٹر سائنس تدریس، تحقیق اور جدت کے میدان میں بھر پور ترقی کرے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں