ساہیوال( یو پی اے) پٹرولنگ پولیس پوسٹ کوٹلہ ادیب شہید میں شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنے کے لیے روڈ سیفٹی سیمینارکا انعقاد کیا گیا یہ سیمینار ایس پی پٹرولنگ ساہیوال ریجن راجہ فخر بشیرکی ہدایات پرڈی ایس پی پٹرولنگ اظہر عباس گل کی زیر نگرانی منعقد ہوا اس موقع پرانچارج پوسٹ سید حسنین عباس اورانچارج لائسنس برانچ رانا علی عمران بھی موجود تھے سیمینار میں اہل علاقہ،ڈرائیورز اور دیگر روڈ یوزرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی
شرکاء کو ٹریفک قوانین کی پابندی، حادثات سے بچاؤ اورمحفوظ سفر کے اصولوں کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس اظہر عباس گل نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ پولیس کے افسران نے کہا کہ موٹر سائیکل سوار اپنی اور دوسروں کی جان کے تحفظ کے لیے لازمی طور پرہیلمٹ کا استعمال کریں جبکہ گاڑی چلانے والے حضرات سیٹ بیلٹ باندھنے کو یقینی بنائیں اس کے علاوہ سنگل لائن ڈرائیونگ اپنانے، ٹرپل سواری سے گریز کرنے اور اوورلوڈنگ سے بچنے کی ہدایت بھی کی گئی ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی حادثات کا بڑا سبب بنتی ہے،اس لیے شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قوانین پر عمل کریں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انوراور ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ فیصل علی راجہ کے وژن کیمطابق عوام کو توجہ،تحفظ، پیار اور شائستگی کے ساتھ خدمات فراہم کی جا رہی ہیں پٹرولنگ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور شاہراہوں پرمحفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے

