ساہیوال ( یو پی اے) ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی میں 23 تا 25 مارچ عظیم الشان تین روزہ “کسان میلہ” منعقد ہوگا کسان بورڈ پاکستان کے زیر اہتمام 23 سے 25 مارچ تک ساہیوال میں ایک عظیم الشان اور تاریخی تین روزہ کسان میلہ منعقد کیا جا رہا ہے اس میلے کا مقصد زراعت کے فروغ، کسانوں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی سے آگاہی دینا، ثقافتی روایات کو اجاگر کرنا اور نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے۔کسان بورڈ پاکستان، جو 1968 میں قائم ہونے والی ملک کی قدیم ترین کسان تنظیموں میں شامل ہے،
اس میلے کے ذریعے کسانوں اور زمینداروں کو جدید زرعی مشینری، زرعی آلات، کھاد و سپرے ٹیکنالوجی، بائیو گیس پلانٹس اور سولر ٹیوب ویلز سمیت جدید سہولیات سے متعارف کروائے گا تاکہ کم لاگت میں زیادہ پیداوار کے حصول کو ممکن بنایا جا سکے میلے میں جشنِ بہاراں، پھولوں کی نمائش، نایاب پودوں اور فصلوں کی نمائش کے ساتھ ایگریکلچر ایکسپو کا انعقاد بھی کیا جائے گا جہاں جدید زرعی ٹیکنالوجی اور آلات کی نمائش ہوگی اس کے علاوہ میلے میں ثقافتی و کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے جن میں انٹرنیشنل کبڈی میچ، والی بال، رسہ کشی، ٹریکٹر پاور شو جبکہ بھینس، گائے اور بکریوں کے دودھ کے مقابلے بھی شامل ہیں جن کے کامیاب شرکاء کو قیمتی انعامات دیے جائیں گے میلے کی ایک نمایاں سرگرمی ہارس اینڈ کیٹل شو ہوگی جس میں نایاب نسل کے گھوڑوں، بیلوں اور دیگر مویشیوں کی نمائش کی جائے گی جبکہ بہترین جانوروں اور سواروں کو خصوصی انعامات سے نوازا جائے گا۔شیڈول کے مطابق23 مارچ کو میلے کا باقاعدہ افتتاح ہوگا اور مقامی کبڈی میچز اور رسہ کشی کے مقابلے منعقد ہوں گے
24 مارچ کو ہارس اینڈ کیٹل شو اور دیگر ثقافتی سرگرمیاں جاری رہیں گی 25 مارچ کو انٹرنیشنل کبڈی میچ کا فائنل سہ پہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔میلے میں خواتین اور بچوں کی تفریح کے لیے خصوصی میلہ بازار اور بچوں کے جھولوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے اس موقع پر کمشنر ساہیوال، ڈپٹی کمشنر ساہیوال، اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی، محکمہ زراعت، لائیو اسٹاک اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے اعلیٰ افسران بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کریں گے کسان بورڈ پاکستان نے ملک بھر کے کسانوں، زمینداروں، نوجوانوں، میڈیا نمائندگان اور عوام الناس کو اس تاریخی میلے میں بھرپور شرکت کی دعوت دی ہے تاکہ زراعت، ثقافت اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے اس اہم اقدام کو کامیاب بنایا جا سکے

