0

ڈی پی او ساہیوال کا غریب پر تشدد کرنے والی ویڈیو کے نوٹس، 3 ملزمان گرفتار

ساہیوال ( یو پی اے) ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کا غریب پر تشدد کرنے والی ویڈیو کے نوٹس پر تشدد میں ملوث 3 ملزمان گرفتار پابند سلاسل تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو، جس میں ایک شہری پر تشدد کیا جا رہا تھا، کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے

ایس ایچ او تھانہ کمیر سب انسپکٹر شکیل احمد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ویڈیو میں تشدد کرتے نظر آنے والے ملزمان عدنان ضیاء، عدیل علی اور ذوالفقار کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں