ساہیوال( یو پی اے )ساہیوال میں ڈاکوؤں نے عیدی مہم شروع کر دی دو ڈاکوؤں نے ظفر علی اسٹیڈیم کے قریب ایف اے کے طالب علم اور ایک مسجد کے خطیب کو تشدد کر کے اور اسلحہ دکھا کر لوٹ لیا ڈاکوؤں نے دونوں سے نقدی اور موبائل چھین لیا اور فرار ہو گئے 15 نمبر پر کال چلنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزموں کو تلاش کر رہی ہے
بتایا گیا ہے کہ محلہ راج پورا کے ایف اے کے طالب علم ولید اور ایک مسجد کے خطیب علی حسن چرچ روڈ پنجاب بینک سے اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکلوا کر موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہے تھے کہ ان کا پیچھا کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر دو ملزمان اگئے انہوں نے دونوں کو روک لیا ہے اور رقم چھیننے کی کوشش کی تو قاری علی حسن انکار کیا تو اس سے تشدد کا نشانہ بنایا اور پسٹل لگا لیا
جس پر زبردستی قاری علی حسن سے 17 ہزار روپے ایک موبائل چھین لیا ہے جبکہ ایف اے کے طالب علم ولید امین سے 50 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے یہ واردات ظفر علی سٹیڈیم کے قریب ہوئی سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی ہے

