0

نمبردار ضلع کی انتظامیہ اور سیکیورٹی نظام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، شفقت رشید

ساہیوال ( یو پی اے) نمبردار کنویشن میں ایس پی انویسٹی گیشن ساہیوال کی خصوصی شرکت کی تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ ساہیوال کی جانب سے ضلع بھر کے نمبرداروں کے ساتھ منعقد کی گئی کنویشن میں ایس پی انویسٹی گیشن ساہیوال شفقت رشید نے خصوصی شرکت کی

اس موقع پر انہوں نے نمبرداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نمبردار ضلع کی انتظامیہ اور سیکیورٹی نظام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ایس پی انویسٹی گیشن نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کو یقینی بنائیں اور کسی بھی مشکوک یا غیر معمولی سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں تاکہ ضلع میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال میں عوامی اور انتظامی تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے، اور نمبردار اپنے علاقوں میں شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں