0

افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ضلعی انتظامیہ ساہیوال کے زیر اہتمام یلی نکالی گئی

ساہیوال ( یو پی اے) افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ضلعی انتظامیہ ساہیوال کے زیر اہتمام ایک ریلی نکالی گئی جو ضلع کونسل ہال سے شروع ہو کر ڈی پی او آفس چوک میں اختتام پذیر ہوئی ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ریلی کی قیادت کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیاز احمد مغل، رجسٹرار یونیورسٹی آف ساہیوال سید اصغر علی شاہ، ایرڈ یونیورسٹی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عدنان خان،اے سی ساہیوال ماہم واحد،مولانا ضیاء اللہ شاہ بُخاری، پیر احسان الحق ادریس، وکلاء، سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد میں شرکت کی

شرکاء ریلی نے پاکستان زندہ باد اور افواجِ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افواجِ پاکستان کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاکستان کے امن و استحکام کے لیے ہم سب ایک پیج پر ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن غضب للحق میں پاک فوج کی مکمل حمایت اور کامیابیوں کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بیرونی طاقت کو پاکستان میں مداخلت کرنے یا دہشت گردی پھیلانے پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا ریلی کے شرکانے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ملک کی سلامتی کے لیے افواجِ پاکستان کا کردار قابلِ فخر ہے۔ریلی کے اختتام پر مولانا ضیاء اللہ شاہ بُخاری نے پاکستان کی سلامتی، استحکام اور امن کیلئے خصوصی دعا کروائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں