0

ساہیوال کلب میں منعقدہ رمضان ٹینس ٹورنامنٹ اپنے اختتام کو پہنچ گیا

ساہیوال( یو پی اے) ساہیوال کلب میں منعقدہ رمضان ٹینس ٹورنامنٹ اپنے اختتام کو پہنچ گیا پانچ روز تک جاری رہنے والے اس دلچسپ ایونٹ کے فائنل مقابلے میں میاں نوید مالک اور شیخ ذیشان کی جوڑی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محمد رضوان اور حذیفہ آصف کی ٹیم کو 7 کے مقابلے میں 8 گیمز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

شائقین کی بڑی تعداد نے فائنل میچ دیکھا اور ہر شاٹ پر کھلاڑیوں کو دل کھول کر داد دی ٹورنامنٹ میں ساہیوال کلب کے ٹینس کھیلنے والے ممبران نے بڑی تعداد میں حصہ لیا اور پورے ایونٹ کے دوران شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ مقابلوں کے دوران کلب ممبرز اور شائقین کی بڑی تعداد موجود رہی جنہوں نے بہترین کھیل سے بھرپور لطف اٹھایا کلب ممبران نے اس صحت مند اور مثبت سرگرمی کے انعقاد پر ساہیوال کلب کے سیکرٹری شیخ عظمت سلیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیاں نہ صرف کھیلوں کے فروغ کا باعث بنتی ہیں بلکہ ممبران کے درمیان باہمی روابط کو بھی مضبوط کرتی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں