ساہیوال (یو پی اے) ہڑپہ کے نواحی گاؤں مراد کے کاٹھیا میں روڈ ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں ایک شخص محمد رفیق ولد احمد یار قوم آرائیں ساکن ٹرالی سے ٹکرانے پر موقع پر جانبحق ہو گیا
تفصیلات کے مطابق موضع ٹبی قاسم کا رہائشی بعمر 40 سالہ شخص موٹر سائیکل پر سوار رات کے وقت مراد کے کاٹھیا روڈ پر کھڑی خراب ٹرالی کے پیچھے ٹکرا کر موقع پر جاں بحق ہو گیا
حادثہ تیز رفتاری کے باعث رونما ہوا لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا بعدازاں ورثاء نے کسی قسم کی قانونی کاروائی نہ کروائی

