ساہیوال ( یو پی اے) ساہیوال سی ٹی ڈی پولیس نے کمیر چونگی پاکپتن کے قریب سے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان فتنہ الخوارج کے دہشت گرد ملک فیض کریم کو بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا
تفصیلات کے مطابق ساہیوال سی ٹی ڈی پولیس کو خفیہ رپورٹ ملی کہ ایک شخص عجوہ سٹی کمیر روڈ پاکپتن پر مشکوک حالت میں موجود ہے جس پر سی ٹی ڈی پولیس کی ایک ٹیم نے اسے گھیرے میں لے کر موقع پر ہی گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے بارودی سامان جس میں الیکٹرانک ڈیوائس ‘ الیکٹرک ڈینونیٹر ‘ بیٹری ‘ ہولڈر ‘ الیکٹرک تار اور بٹن وغیرہ برامد کر لیا ملزم سے نقدی اور تنظیم ممبر شپ کارڈ بھی برآمد ہوا گرفتاری کے بعد دہشت گرد نے اپنا نام فیض کریم ولد احمد دین بتایا جو کہ تحصیل احمد پور ضلع بہاولپور کا رہنے والا تھا اور یہاں پر اسے ایک مخصوص مشن کے لیے بھیجا گیا تھا
گرفتاری کے بعد سی ٹی ڈی پولیس نے سول ڈیفنس آفس پاکپتن کے ذریعے ملزم کی اندرونی قمیض سے تمام بارودی مواد کو ناکارہ بنایا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے

