0

ساہیوال نگہبان رمضان بازار میں مضر صحت بدبودار پانی ملا بڑے کا گوشت فروخت کرتا رہا

ساہیوال ( یو پی اے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساہیوال نگہبان رمضان بازار ریلوے روڈ میں سکندر قصاب رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں دھڑلے سے سرکاری سٹمپ شدہ ناقص اور مضر صحت بدبودار پانی ملا بڑے کا گوشت فروخت کرتا رہا اور لوگوں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے پر تھانہ سٹی پولیس نے ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر اسامہ حسن افضل کی مدعیت میں پنجاب اینیمل سلاٹر کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزم سکندر اپنے دو نامعلوم ساتھیوں اور باقی بچے ہوئے گوشت کے ساتھ سٹال خالی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عمران رمضان سہولت بازار میں سے گوشت لے کر گھر گئے تو گوشت کا عجیب رنگ پایا اور گوشت میں شدید بدبو آ رہی تھی ڈاکٹر عمران دوبارہ رمضان بازار آئے اور موقع پر موجود ویٹرنری عملہ کے ہمراہ گوشت کے اسٹال پر پہنچے تو ملزم سکندر قصاب نے کہا کہ گوشت سو آنے ٹھیک ہے ڈاکٹر عمران نے ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر اسامہ سے رابطہ کرکے تحقیقات کا مطالبہ کیا اسی اثناء میں ملزم سکندر اپنے دو ساتھیوں سمیت اور باقی گوشت لے کر رمضان بازار سے رفو چکر ہو گیا

ڈاکٹر اسامہ نے گوشت نے تحقیقات کے بعد گوشت اور انسانی مضر صحت پایا اور اسٹال پر پابندی لگاتے ہوئے اپنی مدعیت میں ملزم سکندر قصاب کے خلاف پنجاب اینیمل سلاٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروایا اور ملزم کو گرفتار کروانے کے بعد مزید قانونی کارروائی کی یقین دہانی کروائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں