0

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ساہیوال میں چیئرمین آفس طلبہ و طالبات کے لیے مختص

ساہیوال(یو پی اے) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کاعوامی سہولیات میں بہتری کے لیے ایک اور اہم اقدام،بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال میں چیئرمین آفس طلبہ و طالبات کے لیے مختص کر دیا کمشنر سے زیادہ اہمیت بورڈ آفس آنے والے سائلین اور طلبہ و طالبات کی ہے،

اس لیے انہیں بہترین اور فوری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے ان خیالات کا اظہار بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر سیکرٹری بورڈ غلام حسین بھٹی اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت بھی ان کے ہمراہ تھے کمشنر ساہیوال نے ہدایت کی کہ بورڈ آفس آنے والے طلبہ و طالبات کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں

انہوں نے کہا کہ چیئرمین آفس کو ون ونڈو سیل میں تبدیل کرنا سائلین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک اہم فیصلہ ہے جس سے طلبہ و طالبات کو ایک ہی جگہ پر بروقت خدمات میسر آئیں گی ڈاکٹر آصف طفیل نے مزید ہدایت کی کہ بورڈ کے ریکارڈ کو محفوظ اور بہتر انداز میں رکھنے کے لیے الگ جگہ مختص کی جائے جبکہ ادارے کے ماحول کو خوبصورت اور خوشگوار بنانے کے لیے لان کی دیکھ بھال اور تزئین و آرائش کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں