ساہیوال( یو پی اے) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ ڈویژن بھر میں سڑکوں کی بحالی کے جاری منصوبوں کی تکمیل سے دیہی اور شہری علاقوں میں آمدورفت آسان ہوگی اور مقامی معیشت کو بھی فروغ ملے گا جاری منصوبوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے
ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے حکومت پنجاب کے خصوصی پروگرام “سڑکیں بحال، پنجاب خوشحال سونے پنڈ سوہنیاں راہواں” کے تحت جاری منصوبوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فنانس شفیق احمد ڈوگر اور محکمہ ہائی ویز کے افسران نے شرکت کی اجلاس کے دوران محکمہ ہائی ویز کے افسران نے کمشنر کو مختلف سڑکوں کی مرمت، بحالی اور جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی
کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے ہدایت کی کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں کو مقررہ معیار اور وقت کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو محفوظ اور بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں دریں اثناء اپنے دفتر میں پسپ پروگرام کے منصوبوں بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ایم ڈی واسا کو تمام منصوبوں کے سکوپ کا جائزہ لینے کی ہدایت کی

