ساہیوال ( یو پی اے) ساہیوال سی سی ٹی پولیس اور تھانہ سٹی پولیس دونوں کی مشترکہ بڑی کامیابی ڈکیتی کے ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتارلیا ملزمان سے لوٹی ہوئی رقم اور موبائل لے کر اصل مالکان کو واپس کر دی
تفصیلات کے مطابق دو دن پہلے محلہ راج پورہ کے رہائشی ایف اے کے طالب علم ولید امین اور امام مسجد علی حسن پنجاب بینک سے رقم نکلوا کر ظفر علی سٹیڈیم کے پاس پہنچے ہی تھے کہ دو مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر تشدد کا نشانہ بنا کر دونوں سے 67000 ہزار نقدی اور موبائل چھین لیا تھا ڈکیتی کی واردات کے بعد 15 پر کال کی گئی اور ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے فوری ڈکیتی کی واردات کا فورا نوٹس لیتے ہوئے سی سی ٹی اور تھانہ سٹی پولیس کی مشترکہ ٹیم تشکیل دی
پولیس ٹیم نے جدید سائنٹیفک طریقوں پر عمل پیرا ہوکر واردات کے چند گھنٹوں بعد ہی ملزمان پولیس کی گرفت میں آ گئے تھانہ سٹی پولیس ملزمان سے مزید تفتیش کر رہی ہے مدعی پارٹی نے ساہیوال پولیس کی بروقت کارروائی کر کے ملزمان کو ٹریس کرنے پر ساہیوال پولیس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو اور أن کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے اور جرائم پیشہ عناصر ان کے چنگل سے نہیں بچ سکتے

