ساہیوال ( یو پی اے) گاؤں اسد اللہ پور تھانہ بہادر شاہ کی حدود میں ایک شادی شدہ عورت کی پرسرار ہلاکت وہ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی عورت کے گھر والوں نے پہلے مبینہ طور پر زہر دے کر ہلاک کرنے کا الزام سسرالیوں پر لگایا اس کے بعد لڑکی کے وارثان نے کہا کہ نہیں یہ بیماری کی وجہ سے انتقال کر گئی ہے اور عدالت میں بھی بیان دے دیا جس کے بعد اپنے پہلے والے بیان سے انحراف ہو گئے
تفصیلات کے مطابق ایک عورت 24 سالہ سعدیہ جو کہ بیمار تھی اور گردے میں پتھری کی علامت ہونے پر اپنا علاج کروا رہی تھی وہ اچانک اپنے گھر میں ہی انتقال کر گئی جس پر اس کے وارثان نے اسے ہلاک کرنے کا الزام اس کے سسرالیوں پر لگا دیا ایس ایچ او تھانہ بہادر شاہ احمد کھوکھر تبسم نے بتایا کہ اب انتقال کرنے والی 24 سالہ عورت کے وارثان نے عدالت میں بیان دے دیا ہے کہ اسے زہر نہیں دیا گیا
وہ بیماری کی وجہ سے انتقال کر گئی ہے ایس ایچ او تھانہ بہادر شاہ نے مزید کہا کہ وہ اس موت کے بارے میں مزید تفتیش کر رہے ہیں جو بھی بات سامنے ائی اور کوئی چیز کنفرم ہوئی تو ضرور کاروائی کی جائے گی

