0

ساہیوال،ڈویژنل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، بورڈ آف ریونیو کی 3 سکیموں کی منظوری

ساہیوال ( یو پی اے) ڈویژنل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا کمشنر آفس میں اجلاس اگلے مالی سال 27ـ-2026 کے لئے بورڈ آف ریونیو کی 3 سکیموں کی منظوری دی گئی کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے اجلاس کی صدارت کی منظور کی گئی سکیموں میں ساہیوال میں 18 کروڑ 34 لاکھ روپے کی لاگت سے گریڈ 1 سے 15 کے سرکاری ملازمین کے لیے 14 رہائش گاہوں کی تعمیر، عارف والا میں 17 کروڑ 40 لاکھ روپے کی لاگت سے اسسٹنٹ کمشنر اور ریونیو آفیسرز کے دفاتر کی تعمیر اور اوکاڑہ میں 11 کروڑ روپے کی لاگت سے سول آفیسرز میس کی توسیع شامل ہے

ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر نے اجلاس کو تینوں سکیموں بارے بریفنگ دی اور بتایا کہ بورڈ آف ریونیو نے ساہیوال ڈویژن کے لئے نئی سکیموں کی مد میں ایک ارب روپے مختص کئے ہیں اجلاس میں تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق، احمد عثمان جاوید، آصف رضا اور ڈپٹی ڈائریکٹرز ڈیویلپمنٹ نے بھی شرکت کی ان تمام سکیموں کی مدت تکمیل دو سال ہے

کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ضلعی سطح پر ہونے والی سکیموں کی منظوری اور پی سی ون کی تیاری کا کام بھی ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ منصوبوں کو اگلے مالی سال 27-2026 کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں