ساہیوال ( یو پی اے) ساہیوال میں دو مختلف اغواء کے واقعات میں دو خواتین اغواء کر لی گئیں ملزموں کے خلاف مقدمات بھی درج تفصیلات کے مطابق اغواء کا پہلا واقعہ چک 52 جی ڈی تھانہ نور شاہ میں پیش آیا
جہاں مدعی احمد علی نے تھانہ نور شاہ کو درخواست دی کہ شام 6 بجے کے قریب 4 نامزد اور 2 نامعلوم ملزمان نے اسکی 25 سالہ بہو زہرہ بی بی کو ورغلا پھسلا کر اغواء کر لیا ہے جبکہ اغواء کا دوسرا واقعہ چوک پاکپتن نزد تھانہ غلہ منڈی میں ہوا جہاز گراؤنڈ کے رہائشی مدعی اظہر نے تھانہ غلہ منڈی میں درخواست دائر کی کہ شام 8 بجے کے قریب اسکی21 سالہ بہن شازیہ جو پاکپتن جا رہی تھی 6 نامزد ملزمان جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں شازیہ کو اغواء کر لیا
ملزمان میں عتیق ‘ دلدار ‘ محسن ‘ اکرم ‘ فرزانہ اور شازیہ شامل ہیں پولیس تھانہ غلہ منڈی اور تھانہ نور شاہ نے اپنی اپنی حدود میں ہونے والے اغواء کے مقدمے درج کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے

