0

ساہیوال، ٹریفک حادثہ میں تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی

ساہیوال (یو پی اے) جی ٹی روڈ بائی پاس تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں ٹریفک حادثہ میں تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ایک 52 سالہ خاتون موقع پر ہی ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا پولیس تھانہ غلہ منڈی نے مقدمہ درج کر کے خانیوال کے رہائشی بس ڈرائیور طاہر کو گرفتار کر لیا

تفصیلات کے مطابق گڑھ فتح کا رہائشی ناصر اپنی والدہ کو موٹر سائیکل پر گھر کی جانب لے کر جا رہا تھا کہ جب ساہیوال بائی پاس کے نزدیک پہنچا تو پیچھے سے تیز رفتار ڈوگر موورز کی بس نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اس کی والدہ رانی بی بی موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی ٹریفک حادثہ کے بعد لاش اور زخمی شخص کو 1122 کے ذریعے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا

پولیس تھانہ غلہ منڈی نے مقدمہ در ج کر کے گرفتار بس ڈرائیور سے تفتیش کر رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں