ساہیوال (یو پی اے ) ڈی سی ساہیوال صدر جمخانہ کلب سمیع اللہ فاروق کا جمخانہ کلب کا تفصیلی دورہ اس موقع پر سیکرٹری جمخانہ کلب چوہدری ظفر اشرف نائب صدر چوہدری معتصم سلطان ایڈوکیٹ شیخ طارق سجاد ایڈوکیٹ سیکرٹری انفارمیشن ڈسٹرکٹ بار ساہیوال ممبر ایگزیکٹو باڈی پریس کلب ممبر جمخانہ کلب بھی موجود تھے
صدر جمخانہ کلب سمیع اللہ فاروق نے جمخانہ کلب کے بیڈمنٹن ہال اسکوائش کورٹ جم ہال سنوکر روم جوگنگ ٹریک نئے باتھ رومز پارکنگ ایریا میں لگی ٹف ٹائل مین گیٹ کی تعمیر پرانی بلڈنگ کی رینوویشن نئے سینما کی تعمیر نئے کانفرنس روم کی تکمیل اور جمخانہ ریسٹورنٹ کے بارے میں تفصیلی دورہ کیا اور بریفنگ لی اور کلب انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور باقی تمام جاری پروجیکٹس کو بھی جلد از جلد مکمل کرنے کی تاکید کی تاکہ کلب ممبران کو تمام سہولتیں میسر آ سکیں
آخر میں سیکٹری جمخانہ کلب ظفر اشرف اور نائب صدر چوہدری معتصم سلطان ایڈوکیٹ نے صدر جمخانہ کلب سمیع اللہ فاروق کا جمخانہ کلب کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا

