ساہیوال ( یو پی اے) شادمان ٹاؤن ساہیوال میں شادی کے سامان ٹینٹ وغیرہ کو آگ لگ گئی جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ بن گیا
پولیس تھانہ فرید ٹاؤن اس واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے بتایا گیا ہے کہ ایک شخص اشفاق کی دکان کے باہر شادی کا سامان ٹینٹ شامیانے ‘ ٹیبل اور کرسیاں رکھا ہوا تھا کہ اچانک اس میں آگ بھڑک أٹھی ریسکیو 1122 کے فائر بریگیڈ عملہ نے آگ پر قابو پا کر اسے بجھا دیا ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی

