ساہیوال ( یو پی اے) ساہیوال کے نواحی گاؤں 112 نائن ایل میں زرعی زمین کا قبضہ واگزار کرانے کے لیے جانے والی پیرافورس پر دیہاتیوں نے مزاحمت کرتے ہوئے کلہاڑیوں اور اسلحہ نکال لیا پولیس نے پیرا فورس کے سی ای او ذیشان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ہے
بتایا گیا ہے کہ پیرافورس کی ٹیم گاؤں میں جب پہنچی اور انہوں نے ملزم پارٹی کے قبضے سے زرعی رقبہ خالی کرانے کے لیے کاروائی شروع کی تو ملزمان مسلح ہو کر آگئے اور مزاحمت شروع کر دی اور مزاحمت کرتے ہوئے پیرا فورس کو کام کرنے سے روک دیا جس کے بعد پیرافورس نے پولیس کو اطلاع دی اور ملزمان جاوید ذاکر حسن شریف سمیت آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے

