ساہیوال( یو پی اے) ساہیوال سے 18 سال سے کم عمر کی دو لڑکیوں کو زبردستی اغوا کر لیا گیا پہلا واقعہ ویو ہوٹل کے قریب ہوا یہاں پر ایک لڑکی خدیجہ کو اغوا کر لیا گیا ہے جو کہ شریف کالونی کے رہنے والی تھی اس کی والدہ نے اغوا کا مقدمہ چار افراد کے خلاف درج کروا دیا ہے
جبکہ دوسرا واقعہ برکت ٹاؤن میں ہوا یہاں پر بھی ایک لڑکی ثانیہ کو پانچ افراد نے اغوا کر لیا پولیس نے لڑکی کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ہے پولیس خدیجہ کے مقدمے میں ملوث چار افراد کو اور ثانیہ کے اغوا کے مقدمے میں پانچ افراد کو گرفتار کرنے کے لیے کوششیں کر رہی ہے

