ساہیوال (یو پی اے)گاؤں 23۔ 12 ایل میں رسم حنا شادی کی تقریب میں خواجہ سراؤں کا ڈانس ، ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی جس پر شادی اور حنا کی محفل سجانے والے15 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جس میں دولہا کے رشتہ دار بھی شامل ہے
تفصیلات کے مطابق شادی اور حنا کی محفل میں خوب ہلہ گلہ کیا گیا ہے ڈانس اور بھنگڑے ڈالے گئے خواجہ سراؤں پر نوٹوں کی بارش کی گئی اور ساؤنڈ ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی گئی جب وہاں پر صحافیوں نے ویڈیو بنائی تو دولہا کے رشتہ داروں نے انہیں دھمکیاں دی جس کے بعد اس محفل کی ویڈیو وائرل ہو گئی
حساس اداروں نے بھی اس بات کا نوٹس لیا اور رپورٹ اعلی حکام تک پہنچائی جس کے بعد اس محفل میں شامل افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے

