ساہیوال( یو پی اے) ساہیوال سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں پہلی لاش گاؤں 90۔ نائن ایل سے ملی ہے یہاں ایک نامعلوم 30 سالہ شخص کی لاش ملی ہے پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی ہے بتایا گیا ہے کہ لاش گاؤں میں پڑی ہوئی تھی جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیا
ابھی تک لاش کی شناخت نہیں ہو سکی پولیس مزید لاش ملنے پر تفتیش کر رہی ہے جبکہ دوسری لاش نہر ایل بی ڈی سی چک 120۔ 13 اے ایل چیچہ وطنی سے ملی ہے لاش کو ریسکیو عملہ نے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی پولیس دونوں لاشوں کی شناخت کے لیے کوشش کر رہی ہے

