ساہیوال(یو پی اے )کراچی سے لاہورآنے والی 15 اپ کراچی ایکسپریس کا اچانک پاور پلانٹ خراب ہو گیا جس کی وجہ سے سات گھنٹے تک پوری ٹرین کے اندر لائٹ نہیں تھی جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اے سی کلاس کے مسافروں پر قیامت ٹوٹ پڑی اور وہ بند کمروں میں حبس گرمی میں سفر کرتے رہے بچوں خواتین بڑی عمر کے افراد کا برا حال ہو گیا
سات گھنٹے تک ٹرین میں موبائلز کی روشنی میں سفر کیا گیا بتایا گیا ہے کہ ٹرین جب کراچی سے حیدراباد پہنچی تو اچانک پاور پلانٹ کا فائن بیلٹ ٹوٹ گیا جس کی تبدیلی یا مرمت کا راستے میں کوئی انتظام نہ ہو سکا اور ٹرین کو روڑی ریلوے اسٹیشن پر پہنچ کر روک لیا گیا
ڈیڑھ گھنٹے تک وہاں پر پاور پلانٹ اور ٹوٹے ہوئے بیلٹ کی مرمت کے بعد اسے لاہور کے لیے روانہ کیا گیا ہے اس دوران ٹرین ڈیڑھ گھنٹے تک اسٹیشن پر رکی رہی اس واقعے کے بعد مسافروں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا اور عملے کی لاپرواہی پر احتجاج کیا

