ساہیوال( یو پی اے )ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق نے معروف روحانی بزرگ حضرت بابا محمد پناہ کے سالانہ عرس کی مناسبت سے یکم اپریل کو ضلع بھر میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق یکم اپریل کو ضلع ساہیوال میں صوبائی حکومت کے تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ ہنگامی نوعیت کے ادارے حسبِ معمول اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ تعطیل عرس کی روایتی تقریبات کے پیش نظر دی گئی ہے تاکہ شہریوں کو شرکت کی سہولت فراہم کی جا سکے

