ساہیوال (یو پی اے ) ساہیوال عارف والا روڈ چک 119 نائن ایل میں تیز رفتار کار کی زد میں آ کر ایک 50 سالہ خاتون سکینہ بی بی جان بحق ہو گئی
بتایا گیا ہے کہ سکینہ بی بی سڑک عبور کر رہی تھی اس دوران ایک تیز رفتار اور بے قابو کار نے اسے روند ڈالا پولیس نے کار کے ڈرائیور دلشاد کو حراست میں لے لیا ہے جو کہ بہاولپور کا رہنے والا ہے

