ساہیوال( یو پی اے) صبح کے وقت سوئی گیس کا پریشر انتہائی کم ہونے کی وجہ سے گھروں میں کھانے پکانے کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا گیس کا پریشر اس قدر کم ہوتا ہے کہ صبح کا ناشتہ تیار نہیں ہو پاتا
تفصیلات کے مطابق کافی عرصے سے پیر بخاری قبرستان روڈ محلہ پیر بخاری اور ارد گرد کے علاقوں میں صبح کے وقت سوئی گیس کا پریشر انتہائی کم ہونے کی وجہ سے سوئی گیس کے صارفین سخت پریشان ہیں کھانے پکانے اور پانی گرم نہ ہونے کی وجہ سے دفاتر اور تعلیمی اداروں میں جانے والے افراد اور طلبہ اور طالبات کے لیے بہت بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے
سوئی گیس کے صارفین نے وزیراعظم اور وفاقی وزیر توانائی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

