ساہیوال (یو پی اے) میاں نوید مالک ساہیوال پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر پنجاب کے صوبائی سینئر نائب صدر منتخب ہو گئے ہیں اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے میاں نوید مالک کا کہنا تھا کہ وہ انشاء اللہ پنجاب بھر میں پٹرولیم ڈیلرز کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے
انہوں نے کہا کہ پٹرولیم ڈیلرز کو درپیش انتظامی مشکلات، کم کمیشن، ریٹس کے مسائل اور کمپنیوں کی جانب سے پیش آنے والی مشکلات اور رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے لیڈر جناب عبدالسمیع خان چیرمین پی پی ڈی اے کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے تنظیم کو مزید مضبوط کریں گے اور پی پی ڈی اے (پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن) کے پلیٹ فارم سے ڈیلرز کے حقوق کے لیے بھرپور انداز میں کام جاری رکھیں گے
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ٹیم خاص طور پر جناب مہر محمد اشرف صدر پی پی ڈی اے پنجاب کے ہمراہ مربوط حکمت عملی کے تحت کام کرتے ہوئے ڈیلرز کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر عملی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ مسائل کا مستقل حل نکالا جا سکے

