ساہیوال ( یو پی اے) ساہیوال میں اغواء کی چار وارداتوں میں خواتین سمیت بچوں اور ایک مرد کو اغوا کر لیا گیا ساہیوال پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں اغوا کی پہلی واردات 113۔ نائن ایل میں ہوئی یہاں پر ملتان سے آنے والے سات افراد عدنان ‘اسحاق ‘شامو اور لاوا وغیرہ نے ایک گھر میں داخل ہو کر ایک عورت کویتا اور اس کے دو کمسن بچوں جمیلہ اور کرشنا کو اغوا کر لیا اور فرار ہو گئے
دوسری واردات پیپلز کالونی ساہیوال میں ہوئی یہاں پر چند افراد ایک 40 سالہ شخص سعید کو ورغلا پھسلا کر اغوا کر لیا فرار ہو گئے اغواء کی تیسری واردات گاؤں 90۔ نائن ایل میں ہوئی یہاں پر نامعلوم افراد ایک نوجوان لڑکی عشاء کو اغواء کر کے فرار ہو گئے چوتھی واردات گاؤں 65 جی ڈی میں ہوئی یہاں پر بھی ایک نوجوان لڑکی صدف کو نامعلوم ملزمان اغوا کر کے فرار ہو گئے ساہیوال پولیس نے مقدمات درج کرکے اغواء ہونے والوں اور اغوا کرنے والے ملزمان کو تلاش کر رہی ہے

