ساہیوال( یو پی اے) ساہیوال کے نواحی گاؤں 38۔ بارہ ایل میں مکان خالی کرانے کے جھگڑے پر دو پارٹیوں میں جھگڑا فائرنگ اور ڈنڈوں کے آزادانہ استعمال سے علاقہ میدان جنگ بن گیا
اس تصادم میں چار افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق اشتیاق اور دوسری پارٹی صدام کے درمیان ایک مکان کا جھگڑا چل رہا تھا وقوعہ کے روز دونوں پارٹیوں میں جھگڑا ہو گیا
جس کے نتیجے میں ایک پارٹی کے بشری بی بی’ عظیم اور علی زخمی ہو گئے جبکہ دوسری پارٹی کے اشتیاق بھی زخمی ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے

