ساہیوال (یو پی اے)رحمان ٹاؤن کے نوجوان مزمل کو تاوان کے لیے اغوا کیے جانے کا واقعہ ڈرامہ نکلا اور ڈراپ سین ہو گیا اغوا کا ڈرامہ رچانے والے مزمل نے والدین سے رقم لینے کے لیے خود ہی اغوا برائے تاوان کا ڈرامہ رچایا اور فیک کال کے ذریعے 20 لاکھ روپے طلب کرتا رہا پولیس نے اسے فیصل اباد سے برآمد کر لیا ہے بتایا گیا ہے کہ چھ راز قبل مزمل جو کہ اے سی ٹھیک کرنے کا ٹیکنیشن ہے اس سے ایک کال آئی کہ چوک پاک پتن آ جاؤ کام کروانا ہے اور اس کے موبائل پر پانچ ہزار روپے ایڈوانس کا جائز کیش بھی اگیا
جب وہ گھر نہ پہنچا تو اس کے والدین اس سے تلاش کرنے کے لیے چوک پاک پتن ساہیوال ائے تو وہاں پر نہ کال کرنے والا موجود تھا اور نہ وہ خود مزمل وہاں پر موجود تھا جس کے بعد پولیس نے اس کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا تین دن پہلے ان کے والدین کو کال موصول ہوئی کہ اگر اپنے بیٹے کو زندہ دیکھنا چاہتے ہو تو 20 لاکھ روپے تاوان ادا کر دو ورنہ اسے قتل کر دیا جائے گا جس کے بعد پولیس ان ایکشن ہو گئی
اور اس نے جب کال ٹریس کی تو وہ فیصل اباد سے آئی تھی جس پر پولیس نے فیصل آباد پہنچ کر ڈرامائی انداز میں مزمل کو برآمد کر لیا اور ساہیوال لے آئی ان تفتیش معلوم ہوا کہ یہ سب کچھ مزمل نے خود ڈرامہ کیا تھا تاکہ وہ والدین سے رقم حاصل کر کے اس رقم کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر سکے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے .

