0

ساہیوال، پولیس انسپیکٹر آر آئی پولیس لائن حادثے میں زخمی ہو گئے

ساہیوال ( یو پی اے) گاؤں 138۔ نائن ایل کے قریب پولیس انسپیکٹر آر آئی پولیس لائن حادثے میں زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ان کے سر پر اور جسم پر چوٹیں آئی ہیں اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ساہیوال آصف وٹو ہسپتال پہنچ گئے

اور ان کی عیادت کی بتایا گیا ہے کہ آر آئی پولیس لائن افتخار رخصت پر تھے اور وہ فوتگی کے سلسلے میں کسی رشتہ دار کے ہاں موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی موٹر سائیکل ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی اور وہ شدید زخمی ہو گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں