0

ساہیوال، بچوں کی لڑائی پر دو پارٹیوں میں ہوائی فائرنگ

ساہیوال ( یو پی اے) اڈا داد فتیانہ تھانہ ہڑپہ کی حدود میں بچوں کی لڑائی پر دو پارٹیوں میں ہوائی فائرنگ لاٹھیوں سوٹوں اور اینٹوں پتھروں کا آزادانہ استعمال علاقہ میدان جنگ بن گیا اس دوران جی ٹی روڈ پر بھی ٹریفک بلاک ہو گئی پولیس نے 30 افراد کے خلاف 16 ایم پی او اور متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے

بتایا گیا ہے کہ ایک پارٹی کے جبار’ سجاد ‘عمران’ عبدالرحمن’ اسماعیل ‘یونس اور تین نامعلوم خواتین سمیت پانچ نامعلوم مرد اور دوسری پارٹی کے اسماعیل’ اسحاق’ جمیل’ حسن ‘اسلم ‘کامران اور علی پانچ نامعلوم مرد سمیت تین نامعلوم عورتیں شامل ہیں انہوں نے ایک دوسرے پر جان لیوا سیدھی فائرنگ شروع کر دی اور ہنگامہ آرائی کی

دونوں پارٹیوں نے جی ٹی روڈ پر ٹریفک بھی بلاک کر دی پولیس وقوعہ کی اطلاع ملنے پر جب موقع پر پہنچی تو ملزمان اسلحہ سمیت فرار ہو گئے پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں